لاہور‘گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ ملتان ڈسکوز کے نئے بورڈز کی منظوری  

اسلام آباد ( عترت جعفری)ملک کی ڈسکوز کے نئے بورڈز کے لیے جن ناموں کی منظوری دی گئی ہے، ان کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیئرمین عمران ظفر ہوں گے، بورڈ کے انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز مس زوے خورشید خان، انجینیئر پرویز اقبال اور عمر فاروق خان شامل ہوں گے، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر مسعود ہوں گے، انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز میں عمران ظفر،  زوے خورشید خان، الیاس احمد اور محمد صدیق شامل ہوں گے، ملتان الیکٹر ک پاور کمپنی بورڈ کے چیئرمین امیر ضیا ہوں گے، انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر میں عمران ظفر، زینب جنجوعہ اور خواجہ جلال الدین رومی شامل ہوں گے، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ کے چیئرمین عامر ضیا ہوں گے، انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز میں ظفر محمود ،زویہ خورشید خان شامل ہوں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...