لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔ ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔ اس کے بعد اچانک شعیب ملک کے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان سامنے آیا تھا۔ طلاق کے4 ماہ کے بعد اب متعدد بھارتی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ جلد ہی بھارتی بائولر، محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔ ثانیہ مرزا اور محمد شامی20 اگست کو شادی کرنے والے ہیں۔ ان دونوں معروف شخصیات کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
ثانیہ مرزا کرکٹر محمد شامی سے20 اگست کو شادی کرنے والی ہیں: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
Jun 21, 2024