پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون ایتھلیٹ ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی ایلبرس کامیابی سے سر کر لی۔ ثمر خان نے 5642 میٹر کی چوٹی کامیابی سے سر کی، وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ خاتون ایتھلیٹ ثمر خان نے فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے یورپ کی اونچی چوٹی سر کی اور وہ چوٹی سر کرنے کے بعد سنو بورڈنگ کے ذریعے واپس اتریں۔ ثمر خان کو دنیا کے تیسرے بڑے غیر قطبی گلیشیئر پر سائیکل چلانے کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے 2021ء میں ریڈبل ہومیرن سنوبورڈنگ ریس میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
ثمر خان یورپ کی سب سے اونچی چوٹی ایلبرس سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون
Jun 21, 2024