لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا میں جج کو ہراساں کرنے کے از خود نوٹس کیس میں پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کر دئیے۔ عدالت نے 27 جون تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔قبل ازیں عدالت نے گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جمعرات کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے آر پی او سرگودھا، ریجنل افسر سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کردئیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کیس آئندہ سماعت کیلئے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نے اے ٹی سی جج کے خطوط سپریم کورٹ کے بینچ میں بھجوانے کا بھی حکم دے دیا۔