بے نظیر کی 71 ویں سالگرہ آج، والدہ کو بلاول کا زبردست خراج عقیدت  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم اور پی پی پی کی سابق چیئر پرسن  بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی۔کیک کاٹنے کی تقاریب مختلف مقامات پر ہوں گی۔ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سینٹ کے بینکاک ہال میں 21 جون  وقت 2 بجے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی طرف سے کیک کاٹا جائے گا جس میں چیرمین سینٹ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے ایم این اے  سینٹیرز شریک ہوں گے۔ پیپلز سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری کے زیر اہتمام پہلی خاتون  منتخب وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب  شام پونے چھ بجے مکان نمبر ایک گلی 85 جی سکس اسلام آباد میں ہو گی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  بینظیر بھٹو کو  71 ویں سالگرہ پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت کو وژن، اقدار اور ترقی کا مجسم نمونہ قرار دیا ہے۔ 21 جون قوم کے لیے بڑی اہمیت کا حامل دن ہے۔ اپنی والدہ کو انتہائی احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ جو امید، بہادری اور حوصلے کی کرن تھیں۔ آج ہم آپ کو یاد کرتے ہوئے آپ کی اقدار سے اپنی اٹل وابستگی کا تجدید عہد کرتے ہیں۔ دعاگو ہوں کہ ہم آپ کی جرات اور پاکستان کے لیے آپ کی غیر متزلزل لگن سے ہمیشہ حوصلے حاصل کرتے رہیں۔ پیپلز پارٹی کے تمام صوبائی دفاتر اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...