اڑیسہ: کرفیو بدستور نافذ  انٹرنیٹ سروس معطل

Jun 21, 2024

بالاسور(این این آئی)بھارتی ریاست میں اڈیسہ میں کرفیو بدستور نافذ ہے ۔ ہند و توا غنڈوں نے پیر کو عید کے رو ز گائے کے ذبیحہ کی افواہوں پر مسلمانوں کو حملوںکا نشانہ بنایا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے قصبے بالاسور میں پیر کے روز ہندوتوا آر ایس ایس، بی جے پی، وی ایچ پی، شیو سنہا اور بجرنگ دل کے غنڈوں نے مسلمانوں پر حملے کیے تھے اور گولا پوکھری، موتی گنج، اور سنیما چھک اور دیگر محلوں کو آگ لگائی تھی۔ انتظامیہ نے علاقے میں شدید کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ کر دیا تھا اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں