صدارتی آرڈیننس، ہائیکورٹ کی حکومت اور الیکشن کمشن کو جواب جمع کرانے کی مہلت 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمشن نے جواب داخل نہیں کرایا اور عدالت سے مہلت کی استدعا کی۔

ای پیپر دی نیشن