پشاور(بیورو رپورٹ)صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید الاضحی کے دوران بسیار خوری کے باعث 6ہزار سے زائد افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمدعاصم کے مطابق ایل آر ایچ میں عید کی چھٹیوں کے دوران ہزاروں مریضوں کا علاج کیا گیا، تین دنوں میں 1000 سے زائد مریضوں کو پیٹھ کی بیماریوں کی شکایت کی تھی، جانوروں کی ٹکراور چھری سے تقریباً 300 سے زائد زخمیوں کو ایل آر ایچ لایا گیا، روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے 200 سے زائد زخمیوں کا بھی علاج کیا گیا، عید کی چھٹیوں میں 100 سے زائد مریضوں کے مفت ڈائیلاسز کئے گئے، تقریباً 50 سی سیکشن جبکہ 100 سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی،گائنی اور بچوں کی ایمرجنسی میں بھی ہزاروں مریضوں کی آمد ہوئی، 100 سے زائد دیگر چھوٹے بڑے آپریشن بھی کئے گئے ۔