راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راہنما سماجی وانسانی حقوق مریم ادریس کی آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم وہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید سے ملاقات، ملاقات میں جہاں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت حلقے کے مختلف مسائل بالخصوص تعلیم وصحت کے شعبے پر بات چیت ہوئی وہیں ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ اور مستقبل میں فوائد پر بھی تبادلہ خیال ہوا، وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے، حلقے میں جلد ایک نئے ہسپتال کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس سے خصوصی طور خواتین کے زچگی سے متعلق درپیش مسائل کم ہوں گے ،مزید کہا کہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے عوام کے مسائل کا حل اور خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہیں