لبنان پر جنگ مسلط کرنا اسرائیلی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، شبیر میثمی

Jun 21, 2024

اسلام آباد (خبرنگار) شیعہ علماء  کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا جنوبی لبنان پر جنگ مسلط کرنا اسرائیلی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اسرائیل کو امریکہ اور اس کے حواریوں کی طرف سے یہ اشارہ ملنا کہ وہ غزہ پر غارت گری کے بعد جنوبی لبنان پر چڑھ دوڑے مہنگا پڑے گا، جو اسرائیل امریکی سرپرستی کے باوجود آٹھ ماہ سے نہتے فلسطینیوں کو زیر نہیں کر سکا وہ لبنان کی شجاع اور بہادر قوم سے ٹکرانے کی تاب بھی نہیں لا سکے گا، جنوبی لبنان غزہ کی طرح چاروں طرف سے محاصرے میں نہیں ہے لہذا صہیونی ریاست کو ماضی کی 33 روزہ اسرائیل حزب اللہ جنگ کو یاد رکھنا چاہیے

مزیدخبریں