مری(بیورو رپورٹ)واپڈاسب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ مری کے ایس ڈی اورعملے کی عدم توجہی اورغفلت کے باعث مری میں 5 گھنٹے کی غیر اعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ کے باعث یہاں آئے ہوئے لاکھوں سیاحوں،عوام اورکاروباری حلقوں کو شدید مشکلات کاسامنا عیدالاضحی کے تیسرے دن 19 جون اور20 جون کو بھی صبح چھ بجے سے بارہ بجے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ پانی کی عدم دستیابی نہ ہونے سے پریشانی سے دوچار ہونا پڑرہا ہے،کاروباری حلقوں کاکہنا ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ موٹریں نہ چلنے سے پانی کی شدید قلت پیداہوئی جس سے سیاحوں کو بروقت پانی فراہم نہ کیاجاسکا ہے ،سیاحتی،عوامی اورکاروباری حلقوں نے وزیراعظم پاکستان،وفاقی وزیر توانائی اورچیئرمین آئیسکو اسلام آباد سے واپڈا سب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ مری کے ایس ڈی اواوردیگر ذمہ دارعملے کیخلاف سخت ترین ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔
مری میں غیر اعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ لاکھوں سیاحوں،عوام کو مشکلات
Jun 21, 2024