اسلام آبا(نمائندہ نوائے وقت) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے پاکستان کے سی ای او ایتھن سن نے جمعرات کو ملاقات کی۔ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر، سکلز ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا موجودہ حکومت انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحتنوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں ٹریننگ دے رہے ہیں ،اس حوالے سے ہواوے کا بڑا اہم کردار ہے۔ہواوے اسلام آباد ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ میں کردار ادا کرے، ہواوے سکولز، کالجز، یونیورسٹیوں کے ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کو ڈیجیٹل سکلز سے آراستہ کرنے کے لیئے پروگرام شروع کرے، ہواوے گورنمنٹ ایمپلائز کے لیئے بھی ٹریننگ پروگرام شروع کرے۔نہوں نے کہا چاہتے ہیں کہ ہواوے ون سٹاپ سروس پلیٹ فارم لانچ کرنے میں معاونت کرے