راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی انجینئرعامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس ہؤا اجلاس میں بتایا گیا کہ عید الاضحی کے دنوں میں ڈویڑن بھر میں صفائی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے جس کی عوامی حلقوں میں پزیرائی بھی ہو رہی ہے تمام سٹاف و افسران جنہوں نے اپنی عید فیلیڈ میں گزاری وہ قابل تحسین ہیں۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ عید کے دوران الرٹ رہنے اور اپنے فرائض بہترین طریقے سے انجام دینے کی بدولت ہی ہم راولپنڈی کو ویسٹ فری بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ہمیں اسی لگن سے عید کے علاوہ بھی کام جاری رکھنا ہے کیونکہ باہمی روابط و آپس میں میں مل جل کر کام کرنے سے ہم عوامی ریلیف کے لیے اس سے بھی بڑے کام سرانجام دے سکتے ہیں کمشنر آفس راولپنڈی میں منقدہ اس جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی، سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمران علی ، ڈویڑنل آفیسر سول ڈیفنس سنجیدہ خانم و دیگر متعلقہ افسران کی شرکت۔ بریفنگ کے مطابق عید کے تینوں دنوں میں راولپنڈی ضلع سے کل 8837.55 ٹن آلائیشیں تلف کی گئی ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ عید کے پہلے دن 3289.38 ٹن، دوسرے دن 3198.87 ٹن جبکہ تیسرے دن 2349.3 ٹن آلائیشوں کو تلف کیا گیا کمشنر نے کہا کہ عید کے دنوں میں تحصیل سطح پر عارضی ٹرانسفر شٹیشنز بنائے گئے کمشنر راولپنڈی نے کہاکہ صفائی آپریشن کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ آلائشوں کو عارضی ٹرانسفر سٹیشن سے اٹھا کر فوری تلف کیا جائے عوامی شکایات کا سو فیصد حل یقینی بنایا گیا جس کی بدولت اس صفائی مہم کو عوامی سطح پر خوب پزیرائی مل رہی ہے۔