الخدمت فانڈیشن گوجرخان کے زیر اہتمام جنڈ نجار میں اجتماعی قربانی

گوجرخان (نامہ نگار)ہمیشہ کی طرح اس سال بھی الخدمت فانڈیشن گوجرخان کے زیر اہتمام الھجرہ اسلامی ماڈل سکول  جنڈ نجار میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا ، شدید گرم موسم کی وجہ سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی قربانی الخدمت فانڈیشن کے ذریعے سے کرنے کو ترجیح دی ۔یونین کونسل بھڈانہ،قاضیاں،چنگا بنگیال،سوئیں چیمیاں ،بیول،جنڈ مہلو، موہڑہ نوری ،گلیانہ ،جرموٹ ،سر صوبہ شاہ ، مغل اسلام آباد اور گوجرخان شہر کے 168 افراد نے قربانی الخدمت فانڈیشن گوجرخان کے ذریعے سے ادا کرنے کو ترجیح دی جو دہائیوں سے جاری رہنے والی اس سرگرمی پر ان کا اظہار اعتماد بھی ہے۔ اس سال مجموعی طور پر 32 جانوروں کی قربانی کی گئی ۔ عید کے پہلے دن درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تھا  مگراس کے باوجود بہترین انتظامات کی وجہ سے  تمام حصہ داران تک ان کے گوشت کا حصہ بروقت اور محفوظ طریقے سے پہنچانے کا اہتمام کیا گیا ۔ قربانی پروجیکٹ کے انچارج قاضی تنویر احمد نے کہا کہ ہمارا مقصد قربانی جیسے اہم فریضے کی ادائیگی میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے صدر الخدمت فانڈیشن گجرخان راجہ محمد عمیر کی سرپرستی اور مقامی کارکنان کی شب و روز محنت پر ان کو   خراج تحسین پیش کیا اور اپنی قربانی الخدمت فانڈیشن کے ذریعے سے کرنے والے تمام حصہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ الخدمت فانڈیشن انشا اللہ زندگی کے ہر شعبے میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن