لاوہ(نامہ نگار)ڈھرنال اغوا کیس کا ڈراپ سین محمد ضیاالحق زرگر بازیاب دو ملزم گرفتار، دونوں ملزمان کا تعلق ڈھرنال تحصیل لاوہ سے ہے ملزمان عاطف نواز اور عبدالمناف ولد در خان نے ڈکیتی کی نیت سے اغوا کیا اور دو لاکھ روپے ہتھیا لیے، ضیا ء الحق کے پہچاننے پر تشدد کیا بعد ازاں بھاری تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کیمطابق مغوی کی نازیبا وڈیوز بھی بنائی گئیں تا کہ وہ کسی کو بتائے نہیں ۔تکنیکی وسائل استعمال میں لاتے ھوئے تھانہ لاوہ کے سب انسپکٹر تنویر اسلم نے کوٹ قاضی کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر اغوا کاروں کو گرفتار کرکے دو پسٹل اور اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی اغوا کاروں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
ڈھرنال اغوا کیس کا ڈراپ سین، ضیاالحق زرگر بازیاب،2 ملزم گرفتار
Jun 21, 2024