فتح جنگ،عید تعطیلات کے دوران آئیسکو حکام نے بجلی سپلائی بحال رکھی

Jun 21, 2024

فتح جنگ(نامہ نگار)حکومتی احکامات کے مطابق عید کے دنوں میں واپڈا حکامِ کی جانب سے بجلی کی بلا تعطل ترسیل کو یقنی بنانے کیلئے واپڈا اہل کاروں نے بھر پور محنت سے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جس پر شہریوں نے واپڈا حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واپڈا ہل کاروں کو خراج تحسین پیش کی ہے آئیسکو حکام کی طرف سے بالعموم اور عید کے دنوں کے لیے بالخصوص یہ ہدایت جاری کی گی تھی کے عید کی چھٹیوں کے دوران کسی جگہ پہ بھی بجلی کا  بریک ڈان نہیں ہونا چاہیے۔ تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو جس ٹاسک کو میں نے ایس ڈی او سمیت واپڈا ٹیم نے پوری محنت اور لگن سے اس ٹاسک کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور چند ایک چھوٹے موٹے بریک ڈاون کے علاوہ(جن کا دورانیہ)انتہائی کم تھا ماشااللہ عید کی  چھٹیوں کے دوران سسٹم تقریبا بہت اچھے طریقے سے چلتا رہا  اور فتح جنگ کے علاوہ جھنگ باہتر کھنڈہ قطبال ڈھرنال کے عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہی جس پر صارفین بجلی نے واپڈا افسران ایس ڈی او یاسر خان،لائن سپرنٹنڈ نٹ اجمل خان،واپڈا جھنگ نیکا کے اشتیاق احمد اور محمد اقبال و دیگر اہل کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کوخراج تحسین پیش کیا ہے جن کی شبانہ روز محنت سے لوگوں نے گرم ترین موسم میں عید پر سکون طریقے سے گزاری اور بجلی کا بریک ڈاؤن کسی بھی جگہ پر نہیں ہوا۔

مزیدخبریں