ٹیکسلا  میں 50سال تعلیمی خدمات سرانجام دینے والے ملک محبوب سپر د خاک : ہرآنکھ اشکبار

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ ٹیکسلا میں پچاس سالہ طویل عرصہ پرمشتمل بہترین تعلیمی خدمات انجام دینے والے ملک محبوب مرحوم کومحلہ مجاورکے مقامی قبرستان میںسپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ کی امامت ان کے انتہائی قریبی علم دوست شخصیت قاضی خلیل الرحمن نے کرائی،ملک محبوب مرحوم محلہ مجاورکے مشہورخاندان ملک مقصود،ملک فاروق کے بڑے بھائی اورملک طلال محبوب کے والدبزرگوار تھے ،قاضی خلیل الرحمن نے کربلاپیرفتح حیدر صفدر میںنمازجنازہ سے قبل ملک محبوب مرحوم کی تعلیمی خدمات بالخصوص گورنمنٹ بوائزھائی سکول ایچ آئی ٹی ٹیکسلامیںدی جانے والی بہترین تعلیمی کاوشوں،جن میںبچوںکی تربیت کاعمل شامل تھا،پرمفصل روشنی ڈالی،اورکہاکہ جہالت کے اندھیروںکوعلم کی روشنی سے منورکرنے کیلیئے ملک محبوب مرحوم کی پرخلوص اوربے لوث خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا،انہوںنے بتایاکہ مرحوم کے شاگردوںکی بہت بڑی تعدادپاکستان آرمی،پاکستان نیوی،پاکستان کی اعلی وسول عدلیہ اورپولیس کے شعبہ کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ کے شعبہ میںبھی خدمات انجام دے رہی ہے،انہوںنے تعلیم کے منصب کواستادکے منصب کے تقاضوںتک محدودرکھا ،اورذاتی اوردنیاوی مفادات کوکسی بھی شکل میںاپنے تعلیمی مشن پرغالب نہیںہونے دیا،اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنے شاگردوںکوہمیشہ سچ بولنے کادرس دیا،نمازجنازہ میںمرحوم کے شاگردوںجن میںھائی کورٹ اسلام آبادکے سابق جسٹس سیدانتخاب حسین شاہ ایڈوکیٹ،ماہرین تعلیم سید اعجاز کلیم اللہ شاہ ہاشمی۔سرعبدالعزیزحقانی ،حاضرسیشن جج عرفان حیدرسید،ٹیکسلابارکے سابق صدررضوان حیدرسید ایڈوکیٹ،سردارسیدمحمدعلی شاہ،بزرگ شخصیات بابواکبردین بٹ،کرنل(ر)سیدکاظم رضاذیلدار، ظہیرالحسن شاہ ذیلدار،پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن کے اسلام آبادراولپنڈی ریجن کے سینئرافسرارسلان حیدرسید،ن لیگ کے مرکزی رہنماء حاجی ملک نصیرالدین، ملک طاہرمحمودطاہری،حاجی صوفیان مسعود،ملک اللہ دتہ اعوان،ملک فاروق عرف کالا، حسن ملک، سیدگلزارحسین شاہ،انجمن فلاح وبہبود ٹیکسلا کینٹ کے صدرراجہ رب نوازگوجرخانی،راجہ طارق محمود،راجہ نجیب عباسی،اشتیاق صدیقی ،چیئرمین محمدرفیق خان،ذیشان صدیق بٹ ،عمررشیدخان،چوہدری فیاض احمدبھٹی،ملک عمیس رشید،چوہدری محمدعلی،ٹھیکیدارحاجی سلیم آف ڈھبیاں،طارق محمودزرگر،سابق جنرل سیکرٹری ٹیکسلابارعقیل حیدرسید ایڈوکیٹ،سیدتوصیف حسین شاہ،ڈاکٹرمحمد رمضان، سیدمختیارحسین شاہ،اسدعلی حیدری،ملک مبشرسلیم صادق،شیخ وسیم حیات پاشا،سابق چیئرمین ٹیکسلاکنٹونمنٹ بورڈ جدمحمو دخان،سیدمحمدشاہ ذیلدارشامل تھے کے علاوہ،مرحوم کے شاگردوںاورماہرین تعلیم نے بہت بڑی تعدادنے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن