راولپنڈی تا کلرسیداں شاہ خاکی دوبیرن اور بیول کے کرایوں میں کمی نہ ہوسکی 

Jun 21, 2024

کلرسیداں(نامہ نگار)پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں بارہامرتبہ کمی کے باوجود راولپنڈی سے کلرسیداں شاہ خاکی دوبیرن اور بیول کے کرایوں میں کمی نہ ہوسکی یہاں تک کہ کلرسیداں شاہ خاکی کا نیا کرایہ نامہ بھی جاری نہ کیا گیا دو تین کلومیٹر کا کرایہ ستر ستر روپے وصول کیا جاتا ہے تحصیل انتظامیہ سمیت متعدد حلقوں کی جانب سے مطالبات کے باوجود ہرائے کم ہوئے نہ ہی نیا کرایہ نامہ جاری کیا گیا جس سے سیکرٹری ار ٹی اے راولپنڈی کی ٹرانسپورٹ مافیا سے انڈراسٹینڈنگ صاف ظاہر ہوتی ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی سی راولپنڈی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں