اسلام کو اندرونی و بیرونی دونوں دشمنوں کا سامنا ہے ‘ ریاض چشتی

کھنڈہ (نامہ نگار)مرکزی تنظیم علماء اہلسنت و جماعت ضلع اٹک کے سرپرست اعلی حافظ ریاض احمد چشتی (یوکے) و ضلعی صدر علامہ مقصود اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امت کی زبوں حالی پر ہر مسلمان پریشان ہے ,,نوائے وقت,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی پیشانیاں ہمیشہ اللہ کے سامنے خم رہیں غیر اللہ سے امیدیں وابستہ کرنا چھوڑ دیں یہی اسوہ ابراہیمی اور اسوہ محمد مصطفی   ہے مسلمان ملکوں کے حکمران اور عوام کی حلقہ بندیوں کی وجہ سے آپس میں لڑ رہے ہیں جس کا فائدہ دشمن اٹھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آج اسلام کو اندرونی و بیرونی دونوں دشمنوں کا سامنا ہے تنگ نظری سے بالا تر ہو کر امت کے اتفاق و اتحاد کی کوششیں کرنا ناگزیر ہوچکا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن