مسلم لیگ ن جمہوری جماعت ‘قیادت نے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی‘عابد عزیز

Jun 21, 2024

کھنڈہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد عزیز خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جمہوری جماعت ہے عوام کے مفادات کوپارٹی قیادت نے ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے اور اب بھی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مشکلات و مسائل کے حل کی خاطر برسر پیکار ہے,,نوائے وقت,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے مسلم لیگ نے تنقید کی بجا ئے عملی کام کو ترجیح دی یہی ہماری حکومت کا منشور ہے مخالفین کے وادیلا کے باوجود عوامی حکومت خدمت کے سفر کو جاری رکھے ہو ئے ہے انہوں نے کہا کہ صحت دوست پروگرام سے غریب عوام جو کہ دودرواز سے ہسپتالوں تک نہیں پہنچ سکتے تھے انکو حقیقی ریلیف پہنچانے کے لیے علاج معالجہ کی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچائی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں