ڈپٹی کمشنر مری کا زائد کرایہ وصولی ،اوورلوڈنگ کیخلاف گرینڈ آپریشن

Jun 21, 2024

مری(نمائندہ خصوصی)پٹرولیم مصنوعات میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی طرف سے واضح کمی کاریلیف عوام کودینے کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کااحسن اقدام پنجاب بھرکے ڈپٹی کمشنروں کو فوری ایکشن لینے کا حکم،دیگر اضلاع کی طرح ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیر عباس شیرازی بھی متحرک ہوگئے ضلع مری کی اہم شاہراہوں کااچانک دورہ سیاحوں اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے اوراورلوڈنگ کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا کئی ٹرانسپورٹروں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کیے،گاڑیاں بندکیں اورمسافروں کو زائد کرایے واپس کروائے۔ اس موقع پر ڈی سی مری نے کہا کہ عوام کولوٹنے والوں کیخلاف سخت ترین اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

مزیدخبریں