کھیوڑہ (نامہ نگار)علاقہ کی معروف ہر دل عزیز شخصیت بریگیڈیئر امیر حمزہ کو دوران سفر للہ انٹرچینج کے قریب ان کی بیٹی اور اہلیہ کے سامنے قتل کرنے پر انتہائی دکھ اور غم ہوا۔ غم کی اس گھڑی میں صحافیوں کے وفد نے ان کے بیٹے محمد بلال اور بھائی پروفیسر محمد ایوب سے تعزیت کی اور مغفرت کی دعا کی تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے۔صدر تحصیل پریس کلب سمیت تمام صحافی وزیر اعلی پنجاب بی بی مریم نواز اور آ ئی جی پنجاب عثمان انور سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ بریگیڈیئر امیر حمزہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتارکر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔