تیمورمسعوداکبر،سعدعلی خان کے اعزازمیںسیدانیق ظفر کی عیدملن پارٹی

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدرملک تیمورمسعوداکبراورٹیکسلاسے صوبائی حلقہ میںپی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پرواضح اکثریت رکھنے والے سعدعلی خان کے اعزازمیںسیدانیق ظفر،سیدتحریم ظفراورسیدکاشان ظفرایڈوکیٹ کی جانب سے عیدملن پارٹی کاانعقاد،جوکہ حلقہ کے عوام کی بھرپورشرکت کے باعث ایک بڑے عوامی جلسے کاروپ دھارگئی،سعدعلی خان نے وحیدالحسن شاہ اورعظمت نقوی کے سرگرم کردارپران کی تعریف کی،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملک تیمورمسعوداکبرنے کہاکہ موجودہ حکمران چارپانچ ماہ کے مہمان ہیں،ہمارے عیدملن پارٹی کے پروگرام کوپولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے خوف کاسماںپیداکرنے کی جوکوشش کی گئی ہے،ہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،انہوںنے کہاکہ چیئرمین عمران خان کاسپاہی اورشیدائی پولیس گردی سے خوفزدہ ہونے والے نہیںہیں،ہم نے آٹھ فروری کے الیکشن میںقومی اسمبلی میںساٹھ ھزارکی برتری سے اورصوبائی اسمبلی میں25ھزارکی برتری سے ن لیگ والوںکے مقابلے میںالیکشن جیتا،مگرسازش اورمنصوبہ بندی کرکے جیتے ہوئے امیدواروںکورزلٹ تبدیل کرکے ہرادیاگیا،ہم کل بھی میدان میںتھے،ہم آئندہ بھی میدان میںہونگے،پولیس کے جتھوںکاخوف ہماری سیاسی استقامت کوکمزورنہیںکرسکتا،انہوںنے ٹیکسلاکی سادات برادری کی جانب سے پی ٹی آئی میںشمولیت کاخیرمقدم کیا،اورکہاکہ عمران خان کے مشن کی تکمیل کیلیئے ہمیںجس قدربھی قربانی دیناپڑی،ہم دینگے،قبل ازیںصوبائی امیدوارسعدعلی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’کلے کمالے‘‘پرمبنی دھونس دھاندلی کازمانہ گزرچکاہے،اب جولوگ الیکشن میںجعلی جیت کواپنے گھرکی سیاسی وراثت اورجاگیرسمجھ بیٹھے ہیں،انہیںاصل حقائق کاصحیح اندازہ ہی نہیں،ٹیکسلاکے عوام عمران خان کے پرچم کوسربلندرکھتے ہوئے ملک تیمورمسعوداورسعدعلی خان کاہاتھ تھام چکے ہیں،جب بھی موقع آیا،عمران خان کے شیدائی ایک بارپھراپنے اصولی موقف کاڈٹ کراظہارکرینگے،انہوںنے کہاکہ حیلے بہانوںسے اورحکومتی جبرسے ٹیکسلاواہ کینٹ کے عوام کوعمران خان کی حقیقی محبت سے دورنہیںکیاجاسکتا،انہوںنے آل عمران ہاوس پہنچنے پرمیزبانوںکی جانب سے کیئے جانے والے پرجوش اورشانداراستقبال پرشکریہ اداکیا،عیدملن پارٹی کی پروقارتقریب میںرفیق احمدباجوہ،حاجی ریاض حسین اعوان ،اور کونسلرٹیکسلاکنٹونمنٹ بورڈساجدمحمودخان بھی موجودتھے،اورانہوںنے پی ٹی آئی کے قائدین کے ساتھ بھرپوراظہاریکجہتی کیا۔

ای پیپر دی نیشن