وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ،رانا مشہود احمد خان

Jun 21, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ فچ ریٹنگز کے مطابق عام انتخابات کے بعد سے عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے پاکستان کی عالمی سطح پر بہتر پوزیشن آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل میں معاون ثابت ہو گی اپنے ایک بیان میں رانا مشہود احمد خاں نے کہاکہ فچ کے مطابق پاکستان کاکرنٹ اکانٹ خسارہ کم ہونے کے قوی امکانات ہیںوزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی انتھک محنت کی نتائج نظر آنا شروع ہوگئے ہیںمعیشت کو مثبت سمت گامزن کرناوزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیںامید ہے کہ معیشت کی بحالی جلد ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی عکاسی کر ے گی ۔
رانا مشہود احمد خان

مزیدخبریں