ورلڈ بینک پاکستان کو 2منصوبوں کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا ۔ ورلڈ بینک اعلامیہ کے مطابق رقم پاکستان دو منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی،پہلے پراجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی،رقم کے ذریعے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی،رقم کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔ دوسرے پراجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، رقم کا مقصد سندھ میں لائیوسٹاک کے شعبے کی بہتری لانا ہے،سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیاں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔
ورلڈ بینک پاکستان کو 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا
Jun 21, 2024 | 14:21