گجرات میں پولیس افسر نے ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ گجرات کے موضع عادو وال میں پولیس افسر نے خاتون پر تشدد کیا ہے۔ خاتون پر تھانیدار کے سرِ عام تشدد کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔ پولیس کے ترجمان کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق خاتون پر تشدد میں ملوث ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
گجرات میں پولیس افسر کا خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل
Jun 21, 2024 | 15:03