عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

Jun 21, 2024 | 15:39

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ رقم پاکستان میں دو منصوبوں پر خرچ ہو گی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پہلے منصوبے کے تحت 40 کروڑ ڈالر پاکستان کوفراہم کیے جائیں گے۔ رقم پاکستان میںموسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی۔ رقم کے ذریعے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی۔ رقم کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔عالمی بینک نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دوسرے پراجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ رقم کا مقصد سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری لانا ہے۔ سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں