وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی،ایپکس کمیٹی میں ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے امور کا جائزہ لے گی،اپیکس کمیٹی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ کمیٹی میں چین اور خلیجی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبہ جات کا جائزہ لیا جائےگا۔