پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے پوری قوم سے آج سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کر دی،پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے آج سے مہم کا آغاز کررہی ہے،رہنماءپی ٹی آئی اسدقیصر کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال دی ہے، بانی پی ٹی آئی ملکی خودمختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں، قوم نے آج ان کا ساتھ نہ دیاتو مطلب وہ اپنا ساتھ نہیں دے رہی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان،آزادکشمیراورجی بی میں عوام نکلیں گے۔ آج پوری قوم سڑکوں پر آئے اور ایک ہی نعرہ لگائے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو۔اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک خیبرپختونخواہ ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپوراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف بنائے گئے جعلی کیسزکی بھرپور مذمت کی جائے گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیاتھا۔وزیرخوراک کے پی ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہاتھا کہ بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا تھا۔ 14 جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپوراحتجاج کااعلان کیا تھا۔احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف بنائے گئے جعلی کیسزکی بھرپور مذمت کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے یہ بھی کہاتھا کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی۔