سول اسپتال کراچی سے کروڑوں روپے کی کینسر ادویات چوری، مقدمہ درج

سول اسپتال کراچی میں کروڑوں روپے کی ادویات کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

مقدمہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر خالد بخاری کی مدعیت میں تھانہ عیدگاہ میں درج کیا گیا، جس میں اسپتال کے دو ملازمین نیاز احمد اور اقبال احمد نامزد ہیں۔ 

مقدمے کے متن کے مطابق کینسر کے علاج کےلیے استعمال کی جانے والی دوائیں چوری کی گئیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، ملزمان کی گرفتاری کےلیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن