حادثے میں این ای ڈی بس، مسلم کوچ اور مزدوروں کو پورٹ قاسم لیجانے والے بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور جبکہ اسّی سےزائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
زخمیوں میں سے زیادہ تر کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ بیس شدید زخمیوں کو جناح ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔