ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرفاروق ستار نے کہا ہے کہ مینارپاکستان میں جلسے کے لئے پنجاب حکومت سکیورٹی کے لئے وفاقی حکومت سے بات کرے

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مینارپاکستان میں ایم کیوایم کوسیکیورٹی کے باعث جلسے کی اجازت نہ دینا پنجاب حکومت کی کمزوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے اصرارکریں گے کہ محکمہ داخلہ، آئی جی پنجاب اور دیگر حکومتی ذمہ دار ہم سے تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت فول پروف سکیورٹی کے لئے وفاق سے مدد حاصل کرے کیونکہ اس معاملے میں رینجرز کوبھی بلایا جاسکتا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام ان کی جماعت کو تھرڈ آپشن کے طور پر دیکھ رہے ہیں، ہمارے دباؤ کی وجہ سے دیگر جماعتیں اپنے کارکنوں کو ٹکٹ دینے پر مجبور ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوگی اور جمہوریت کو کمزورکرنے کی کسی سازش کا ساتھ نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی میں امن کے بارے میں صدر آصف علی زرداری نے ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس سلسلے میں قائم ہونی والی کمیٹی میں صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا شامل نہیں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...