لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ یونیفکیشن بلاک میثاق جمہوریت اور آئین سے متصادم ہے، ےونیفکیشن بلاک کا ایشو الیکشن کمشن میں زیر سماعت ہے، اگر مجھے آئین و قانون سے بالاتر ہو کر ےونیفکیشن بلاک کے ارکان سے حلف لینے کاکہا گیا تو میں ان سے حلف لوں گا نہ انکی کسی سمری کی منظوری دونگا ،تمام چیزوں کا آئینی طور پر جائزہ لیکر فیصلہ کرونگا،ہم نے اس ریت کو ختم نہ کیا اور سیاسی پارٹیوں میں اسی طرح فرنٹ اور بلاکس بنتے رہے تواسکے نتیجے میں سیاسی جماعتیں کمزور ہونگی، ہم کسی جماعت کے مینڈیٹ کو نہیں چھیڑیں گے چونکہ ہم یہ سلسلہ بند کر دینا چاہتے ہیں، ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے عدالتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ شرعی قوانین کے عین مطابق ہوا ہے اگر کسی کو یہ فیصلہ قبول نہیں تو اس کے خلاف عدالت میں کیس دائر کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مانی پہلوان کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اسلام میں معاف کرنے کو مقدم سمجھا جاتا ہے ،19 ورثاءکے معاف کرنے کے بعد جج نے فیصلہ سنایا ،سب کے ساتھ زبردستی نہیں کی جا سکتی۔ جب ان سے لواحقین کے پر اسرار طور پر غائب ہونے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا میں کوئی تحقیقاتی صحافی نہیں کہ خود سے لوگوں کی جاسوسی کروں ےہ میرا کام نہیں ہے۔
گورنر
گورنر