شمائلہ کو امریکی ایماءپر قتل کیا گیا، پوسٹمارٹم کرائیں گے : والدہ

Mar 21, 2011

سفیر یاؤ جنگ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) شمائلہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو امریکہ کی ایماءپر قتل کیا گیا وہ اپنی بیٹی کے قتل کا مقدمہ ذمہ داروں کے خلاف درج کرائیں گی۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی ہسپتال میں روبصحت تھی اور اس کو کمرے میں لے جا کر نا معلوم افراد نے آنکھوں پر پٹی باندھنے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا، شمائلہ کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی نے کسی کے دباﺅ میں آکر زہریلی گولیاں کھانے کا بیان دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ان کو پہلے بھی شک تھا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے جو یقین میں اس وقت تبدیل ہوا جب حکومت نے انکے داماد فہیم کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دیا اور دوسری طرف ان کو شمائلہ کی موت کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم نہیں کیا جا رہا وہ اپنی بیٹی کے قاتلوں تک پہنچنے اور قتل کے محرکات جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم کرائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی شمائلہ کو امریکہ کی ایماءپر قتل کیا گیا ہے لیکن ان کی کہیں شنوائی نہیں ہو رہی۔
شمائلہ/ والدہ
مزیدخبریں