واشنگٹن میں عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان کےمطابق عالمی بینک یہ فنڈزتوانائی اورآبپاشی کے شعبوں کیلئے دے گا۔ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے قرض کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایک ارب نو کروڑ ڈالر میں سے چوراسی کروڑ ڈالر تربیلا ہائیڈرو پراجیکٹ کی توسیع کیلئےفراہم کئے جائیں گے۔تربیلا توسیعی منصوبے سے مزید چودہ سو دس میگا واٹ بجلی پیداہونےکاامکان ہے۔ پچیس کروڑ ڈالر پنجاب میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے دئیے جائیں گے۔ ورلڈ بینک یہ قرض پچیس سال کی مدت کیلئے ایک عشاریہ دو پانچ فیصد شرح سود پر دےگا جس ميں پانچ سال کی رعايتی مدت بھی شامل ہے۔