حکومت نےنیٹوکی سپلائی بحال کی تو تمام راستے بند کردیں گے۔ حکمران امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں.جماعت اسلامی کے امیرمنور حسن

مالا کنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جلسہ اسلامی انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے ستائیس مارچ کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بتائے اس کی دو قراردادوں پر کس نے عمل نہیں کیا، حکمران امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جس کی وجہ سے ہمارے اپنے ہی لوگ مر رہے ہیں۔ منور حسن نے کہا کہ آج ہر طرف حالات خراب ہیں جس کی ذمہ دار امت مسلمہ ہے، آج کا جلسہ اسلامی انقلاب کی طرف اہم قدم ہے، جماعت اسلامی تمام معاشرے کو ٹھیک کریگی اور برائیوں کا قلع قمع کریگی۔ منور حسن نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جان ہتھیلی پر رکھ کر اور سر پر کفن باندھ کے نکلیں ہیں اور ملک میں انصاف کا نظام قائم کرنے نکلیں ہیں، اب ملک میں محمود و ایاز کو ایک صف میں کھڑا کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن