مکرمی! چند ماہ قبل سپریم کورٹ نے سوئی گیس CNG کی قیمت کر دی۔ عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ وقتی طور پر ٹرانسپورٹر حضرات نے کرائے کم کئے۔ گیس مافیا نے گیس کی لوڈشیڈنگ کروا دی پہلے فیصل آباد کو چار روز گیس ملتی تھی اب حالات ایسے پیدا کر دئیے گئے ہیں کہ ایک روز کیلئے ہفتہ بھر میں گیس آتی ہے۔ ٹرانسپورٹر حضرات بہانہ بنا کر مسافروں سے تین گنا زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ فیصل آباد سے اواگت کا کرایہ 25 کلومیٹر کا پہلے 20 روپیہ تھا اب 50 روپیہ وصول کئے جا رہے ہیں یہی حالات پورے پاکستان کے ہیں بے چارے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں اور ٹرانسپورٹر گاڑیاں پٹرول پر چلانے پر مجبور ہیں۔ چیف جسٹس اس کا نوٹس لیں۔(مرزا محمد امجد سہیل چک نمبر 65 گ ب اواگت تحصیل جڑانوالہ)