نوکری کا سوال ہے

Mar 21, 2013

مراسلات

مکرمی! میں نے تقریباً چھ سال تک گورنمنٹ نوازشریف ہسپتال میں کنٹریکٹ پر نوکری کی اور مجھے نوکری سے نکال دیا گیا۔ اسکے علاوہ میرے بقایا جات بھی نہیں دیئے گئے۔ میں نے ان سب سرکاری محکمہ جات میں اپلائی کیا جن میں شاہدرہ سوشل سکیورٹی ہسپتال، واپڈا ڈپو، شالیمار ٹاﺅن، نواز شریف ہسپتال، ڈینٹل ہسپتال، جنرل ہسپتال، میوہسپتال، فاطمہ جناح، میڈیکل کالج، سوشل سکیورٹی ہسپتال، رائے ونڈ، ریلوے پولیس محکمہ جیل خانہ جات، گورنمنٹ ڈگری کالج، پنجاب سمال انڈسٹری، یوٹیلی سٹور، وغیرہ ان اداروں میں سے کچھ نے انٹرویو بھی لیا لیکن نوکری نہیں ملی اب ہمت جواب رہی ہے، والد صاحب دل کے مریض ہیں، بہن بھائی چھوٹے ہیں۔ جناب حمزہ شہباز سے ہمدردانہ اپیل ہے کہ میری شنوائی کی جائے۔(مدثر امانت مکان نمبر6C احمد پارک موہنی روڈ لاہور،0302-4347715)

مزیدخبریں