میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ملازم ہوں۔ایک روز ادارے کے سربراہ کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری ہواکہ تمام انتظامی امور پر مامور افسران روزانہ کی بنیاد پر کمپنی کی ہیلپ لائن 1139 پر صفائی کے متعلق اپنی شکایت درج کرایا کریں گے اور اس کے نتائج تک کی رپورٹ دیا کریں گے تاکہ ہیلپ لائن کی فعالیت و کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔جس پر میں نے ہیلپ لائن 1139 پر کال ملائی اور اپنی رہائش گاہ کے گردوپیش صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شکایت درج کرادی۔اگلے دن میں دفتر کے لےے گھر سے نکلا ہی تھا کہ لش پس گلی اور کام کرتا صفائی کا عملہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔وہ دن اور آج مجھے اپنے علاقے کے علاوہ بھی کہیں گندگی نظر آتی ہے تو میں نہ صرف خود 1139 پر کال کرتا ہوں بلکہ دوسروں کو بھی تلقین کرتا ہوں۔اس عملی تجربہ سے مجھے دو فائدے ہوئے۔ ایک تو صفائی کے حوالے سے میرا مسئلہ حل ہوا ۔ دوسرا میں نے اپنے دیگر مسائل کے لےے بھی بہت سے ہیلپ کے بٹن دریافت کر لئے۔ میں نے سیکھا ہے کہ ہمارے معاشرے میںہر مسئلے کا ایک F1بٹن موجود ہے جیسے کمپیوٹر میں ہوتا ہے ۔حادثات کی صورت میں ریسکیو1122 ، پولیس سے مدد کے لےے 15 ، انکوائری کے لےے1217 ، متعلقہ اداروں سے مدد لینے کے لےے F1 بٹن ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر ماہانہ اوسط 2383 شکایات و تجاویز موصول ہوتی ہیں جن میں سے 90 فیصد کا فوری ازالہ کر دیا جاتا ہے۔ (اسد احمد، لاہور)