پی ٹی سی ایل کا اپنے کارپوریٹ صارفین کیلئے مکمل مینجڈ (WAN) سروس کا آغاز

اسلام آباد (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) جو کہ ملک کا سب سے بڑا انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) سروسز فراہم کرنے والا ادارہ ہے، نے آج اپنے کارپوریٹ صارفین کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی مینجڈوائڈ ایریا نیٹ ورک (WAN)سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس سروس کا آغاز اسلام آباد میں ایک سیمینار کے دوران ہوا جس میں بڑی تعداد میں کمپنی کے کارپوریٹ صارفین نے شرکت کی۔ حامد فاروق پی ٹی سی ایل سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ڈویلپمنٹ اور سمیر عجاوی اتصلاتات ایڈوائزری ٹیم ممبر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن