قبائلی علاقہ جات میں 30ہزار سے زائد افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بلاک

Mar 21, 2013

اسلام آباد/پشاور (اے پی اے) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے خیبر پی کے اور قبائلی علاقہ جات میں تیس ہزار سے زائد افغان مہاجرین کے پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں۔ جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ کا اجراءروکنے کے لئے نادرا نے انٹیلی جنس اداروں کی خدمات حاصل کر لی ہےں۔ نادرا ذرائع کے مطابق خیبر پی کے کے پچیس اضلاع میں بیس ہزار اور قبائلی علاقہ جات میں پانچ ہزار شناختی کارڈز کو بلاک کر دیا ہے جعلی دستاویزات کے حامل افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ کے حصول کو ناکام بنا دیا ہے نادرا نے غیر ملکیوں کے ملٹی بائیو میٹرک لسٹ تیار کی ہے جس میں پچیس لاکھ سے زائد غیر ملکی افراد کا ریکارڈ موجود ہے جس میں ان کی تصویر اور فنگر پرنٹس بھی شامل ہیں۔ وفاقی حکومت کو ان افراد کی تفصیلات وغیرہ بھی ارسال کی گئی تھی۔ خیبر پی کے میں افغان مہاجرین نے جعل سازی کے ذریعے اثاثہ جات اور گاڑیاں بھی خریدی ہیں۔

مزیدخبریں