لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ کھیلیں نوجوانوں کی ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور نوجوانوں کے ذہنوں میں مثبت سوچ اجاگر کرتی ہیں-انہوں نے کہا کہ ہم کھیلوں میں محنت کر کے بین الاقوامی سطح پر کھوئے ہوئے تمام ٹائٹل حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ریلوے سپورٹس سٹیڈیم گڑھی شاہو میں نوبل گروپ آف کالجز کے سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ کھیلیں نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے و مقابلے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں- اس کے ساتھ ساتھ ایسی سر گرمیاںنوجوانوں کو جسمانی لحاظ سے بھی صحت مند رکھتی ہیں جس سے ان کی ذہنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو تا ہے۔