لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے لیڈر شوکت بسر ا نے کہا ہے کہ پنجاب کا بیڑہ غرق کرنے والے شہباز شریف کی حکومت کی رخصتی پر عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ شہباز شریف کی حکومت جب پنجاب میں آئی تو اس وقت صوبے کے خزانے میں 100ارب روپے موجود تھے جبکہ اب پنجاب این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبائی مالی وسائل میں خاطر خواہ اضافے کے باوجودصوبہ کنگال ہو گیا ہے اور 414ارب روپے کا اس وقت مقروض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سستی روٹی ، آشیانہ ہاوسنگ سکیم ( افسانہ ہاﺅسنگ سکیم) پیلی ٹیکسی، میٹرو بس ، لیپ ٹاپ اور سولر لیمپس کی سکیموں میں اربوں روپے کے گھپلے سامنے آئے ہیں۔