پرویز مشرف 24 مارچ کو عوام کے درمیان ہونگے: آسیہ اسحاق

Mar 21, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے اے پی ایم ایل کے قائد پرویز مشرف کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف 24 مارچ کو عوام کے درمیان ہونگے اور وہ نجی ائر لائن کے ذریعے 12 بجکر 50 منٹ پر کراچی ائر پورٹ پر اتریں گے۔ پرویز مشرف وطن واپسی کے بعد مزار قائد پر حاضری دینگے اور عوام سے خطاب بھی کرینگے۔

مزیدخبریں