پشاور (آن لائن) جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کے خود کش حملہ آور کی تصویر جاری کردی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق معلومات فراہم کرنے والوں کو اسناد اور نقد انعام دیا جائے گا۔جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں دوسرے خود کش حملہ آور کی تصویر جا ری نہیں کی گئی جس کے بارے میں تفصیلات بتانے سے پولیس گریز کر رہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے دہشت گردی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں دہشت گرد کا سر دکھایا گیا ہے جو شکل سے نوجوان نظر آتا ہے۔