”زرافہ، بارہ سنگھا یا جنریٹر“ مسرت شاہین کی پارٹی کو آج انتخابی نشان ملے گا

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن تحریک مساوات کی چیئرپرسن مسرت شاہین کی درخواست پر ان کی پارٹی کو زرافہ، بارہ سنگھا اور جنریٹر میں سے ایک نشان الاٹ کرے گا۔ بعد ازاں الیکشن کمشن کے گیٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسرت شاہین نے کہا کہ ان کی مولانا فضل الرحمن سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔ میں مولانا کی مخالفت یا انہیں بدنام کرنے سیاست میں نہیں آئی بلکہ میں نے عوام کی ضرورت کے لئے کانٹوں کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹیاں، جاگیرداروں اور بڑے لوگوں کی شرکت سے بڑی نہیں بنتیں بلکہ عوام کی شرکت اور قوت سے بڑی پارٹیاں کہلاتی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...