لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق صوبائی وزےر پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ مسلم لےگ ن کا دور خوشحالی سے بھرپور تھا، انہوں نے کہاکہ 1999ءمیں اس ملک کو چھوڑا تو کیا ہم یوں بھکاریوں کی طرح کشکول لئے پھر رہے تھے؟، کیا پاکستان میں یوں چاروں طرف خون کی ندیاں بہہ رہی تھیں؟، کیا دہشت گردی کا سیلاب یوں بستیاں اجاڑ رہا تھا؟، کیا کراچی یوں جل رہا تھا؟، کیا بلوچستان میں اس طرح قتل و غارت گری ہورہی تھی؟ انہوں نے کہاکہ اب مسلم لےگ ن ہی عوام کو ان مسائل سے نجات دلائے گی، پےپلز پارٹی نے پاکستان کی بنےادےں ہلا دی ہےں۔
پےپلز پارٹی نے پاکستان کی بنےادےں ہلا دےں: چودھری عبدالغفور
Mar 21, 2013