کابل (نیوز ایجنسیاں) افغان صدر کرزئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں نیٹو کے آپریشنز بے مقصد اور بیوقوفانہ ہیں ۔ ادھر سلامتی کونسل نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی معیاد میں ایک سال کی توسیع کر دی۔ امریکہ اور افغانستان وردگ سے امریکی فوجیوں کے انخلاءکے معاہدے پر متفق ہوگئے۔ ادھر ایک رپورٹ کے مطابق 12 بارودی سرنگ دھماکے میں پولش فوجی ہلاک ہو گیا۔