عدالتی حکم عدولی پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج نے حکم عدولی پرڈی جی اینٹی کرپشن کوحکم دیاہے کہ وہ ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عدالت میں رپورٹ پیش کریں عدالت نے یہ احکامات محمدامیراعوان کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پرجاری کئے جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ سائل لاثانی آٹو کے نام سے سپیر پارٹس کا کاروبار کرتا ہے یہ کہ علی رضا شاہ نامی شخص نے کہاکہ اس کے سی سی پی او سے قریبی تعلقات ہیں جس پراس نے میرے کزن کو پولیس میں بھرتی کروانے کے لئے چالیس ہزار روپے ہتھیالئے عدالت نے اینٹی کرپشن کوملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے تھے مگر تاحال عدالتی حکم کی تعمیل نہیں ہورہی اور سائل کے ساتھ ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن