لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے نئے پاکستان کا نعرہ لگانیوالے ”خان“ نے بلامقابلہ تحریک انصاف کا چیئرمین بن کر ”نیا ٹوپی ڈرامہ“ کیا ہے، آئندہ انتخابات میں نوجوان اور عوام کسی فریبی کے دھوکے بازی میں نہیں آئیں گے، کوئی جو مرضی سازش کرے میاں نوازشریف ہی ملک کے آئندہ وزیراعظم ہونگے۔ بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہم جانتے ہیں مسلم لیگ (ن) کو اقتدار میں آنے سے روکنے کیلئے اب بھی کچھ قوتیں سازشیں کر رہی ہیں مگر ہم ان کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔